Danish School Real Story Of Mian Shahbaz Sharif

دانش سکول کا اغاز سفر

میاں محمد شہباز شریف نے جب 2008 سے پنجاب حکومت سنبھالی تو انہوں نے پنجاب میں انقلابی اقدامات کیئے پنجاب میں اس قدر محنت کی کہ پنجاب کے لوگ خوشی سے نڈھال تھے ان تمام بہترین اقدامات میں سے ایک قدم دانش سکول تھا

میاں محمد شہباز شریف کا دانش سکول بنانے کا مقصد کیا تھا؟

پاکستان میں جس قدر پرائیویٹ سکول ایسوسییشن پھیلتا جا رہا تھا ویسے ہی گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کم ہوتا نظر آ رہا تھا کسی قسم کا میرٹ نظر نہیں آرہا تھا کیونکہ لوگوں کا پنجاب کے سرکاری سکولوں سے بھروسہ اٹھ چکا تھا لوگ سمجھتے تھے کہ سرکاری سکولوں میں اب تعلیم حاصل کرنا انتہائی ٹائم کا ضائع کرنا ہے پنجاب کے لوگوں میں بچوں کی بڑھتی عمر کی فکر اس بات میں مبتلا کیے جا رہی تھی کہ بچوں کو اعلی تعلیم کیسے دلوائی جائے،

میاں محمد شہباز شریف صاحب اس بات سے باخبر تھے کہ اس نظام میں تعلیمی ادارے کو دوبارہ سے فعال کرنا ایک انتہائی مشکل ترین کام ہے لہذا پورے سسٹم کو ٹھیک کرنے سے بہتر انہوں نے دانش سکول کا وجود سمجھا جس پر انہوں نے خوب محنت کی اور اخر کار پنجاب کے ہر ضلعے میں دانش سکول کا قیام کیا جو کہ ابھی بھی اپنی کامیابیوں سے جاری و ساری ہے

پنجاب کے دانش سکول میں اب تک بے پناہ غریب بچے مفت تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ آف پنجاب نے میرٹ پر باس ہونے والے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں سرکاری نوکری بھی مہیا کی ہے تاکہ یہ بچے اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں اور پورے پاکستان سمیت پوری دنیا کو یہ بتا سکیں کہ پاکستان کا نظام تعلیم بہترین ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اب غریب کو بھی میرٹ پر سرکاری نوکری ملتی ہے 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *